بلوچستان میں سرکاری اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں سرکاری اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 10 اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پہلی بار زندگی بچانے والی بائیو پولیمر ڈریسنگ تیار، اسپتال پہنچے بغیر جان بچا سکتے ہیں

محکمہ صحت بلوچستان نے 2 ٹراما سینٹرز کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے والے اسپتالوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ژوب، پنجگور، کوہلو، پشین، خضدار اور ڈیرہ بگٹی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شامل ہیں۔

قلات اور لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائے جانی والی فہرست میں شامل ہیں۔ جبکہ ٹراما سنٹر ژوب اور ٹراما سنٹر خضدار کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp