قتل کا کیس اور سپریم کورٹ کی معذرت، معاملہ کیا ہے؟

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے وزیرآباد میں 2 افراد کے قتل کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے معذرت کی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے 21 سال پرانے قتل کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا اور 6 سال تاخیر سے اپیل کا فیصلہ کرنے پر معذرت کی۔

یہ بھی پڑھیں: دہرے قتل، زنا کا ملزم 21 برس بعد بری

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ نے 18 ستمبر 2018 کو اپیل منظور کی، اپیل کا فیصلہ کرنے میں 6 سال کی تاخیر پر معذرت خواہ ہیں، انصاف کی فراہمی کے لیے ججز کو اپنے فرائض کا بھی علم ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید کہا کہ بدقسمتی سے سپریم کورٹ کا شریعت بینچ طویل عرصہ تک غیرفعال رہا، شریعت بینچ کے غیرفعال رہنے کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اغوا برائے تاوان کیس: عمرقید پانے والا کم عمر شہری 15 سال بعد بری

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی عدالت اور سپریم کورٹ کے ججز کو فوجداری مقدمات سننے کے لیے دستیاب ہونا چاہیے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ استغاثہ شک سے بالاتر کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، ملزم پر 2 افراد کے قتل اور زنا کا الزام تھا۔ سپریم کورٹ نے ملزم عمران کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

265 ملین ڈالرز رشوت کا الزام، بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد

پنجاب اور اسلام آباد میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

آئیڈیاز 2024: پاکستان میں تیارکردہ لانگ رینج ایئر سرویلنس ریڈار سسٹم میں کیا خاص بات ہے؟

محسن نقوی یا کوئی اور، مذاکرات اسٹیبلشمنٹ سے ہوں گے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین رابطوں اور ملاقاتوں کا آغاز، کیا 24 نومبر کا احتجاج منسوخ ہوجائیگا؟

ویڈیو

پاکستان اسٹیل ملز کے بند دروازوں کی روشنیاں دن رات کیوں جلتی رہتی ہیں؟

بلوچستان میں علم کی پیاس بجھاتی چلتی پھرتی ’اونٹ لائبریری‘

وی ایکسکلوسیو: احتجاج سے متعلق ماضی میں غلطیاں ہوئیں، مگر اب نہیں ہوں گی، رہنما پی ٹی آئی عالمگیر خان

کالم / تجزیہ

خالد احمد:صحافت میں علم و تحقیق کو پہچان بنانا والا قلم کار

’بیت اللہ شریف‘ کی جعلی تصاویر کے بعد ۔۔۔ کیا یہ لوگ رکیں گے؟

ڈیل کا منتظر انقلاب