شہباز شریف کا سیلاب کی تباہ کاریوں پر بنگلہ دیشی حکومت کے عبوری سربراہ کے نام خط

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں سیلابی صورت حال اور اس سے ہونے والی جانی و مالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طاقتور ترین’موچا‘ بنگلہ دیش و میانمار سے ٹکرا گیا، بڑی تباہی کا اندیشہ

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے نام لکھے گئے اپنے ایک خط بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سیلاب سے ہونے والے نقصان پر حکومت اور پوری پاکستانی قوم کو دلی دکھ اور رنج ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں عام انتخابات ملتوی ہونے جارہے ہیں؟

خط میں وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، مشکل وقت میں بنگلہ دیش اور بنگلہ دیشی شہریوں، جن کے سیلاب میں پیارے بچھڑ گئے، گھر اور روزگار تباہ ہوئے، کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر محمد یونس کو لکھا کہ بنگلہ دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کے لیے جانے جاتے ہیں، پر امید ہیں کہ بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا، پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp