9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، نائب وزیر اعظم

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے، 9 مئی کے ذمہ داروں کوسزا ملے گی۔

لاہور میں حضرت علی بن عثمان ہجویری کے 981 ویں عرس کی تقریبات کےآغاز کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سبیل دودھ کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا وفاق، چاروں صوبے، کشمیر اور گلگت بلتستان ایک گلدستہ کی مانند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسحاق ڈار نے کہا پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت کا کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے جو حل نہ ہوسکے، ہم سب متحد اور ایک گلدستے کی مانند ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں کی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر 2017 میں نواز شریف کو نہ نکالا جاتا آج ملک معاشی قوت بن چکا ہوتا، پاکستان جی 20 ممالک میں شامل ہوچکا ہوتا، وہ ملک جو جی 20 کی طرف جارہا تھا،  پی ٹی آئی حکومت میں 47 ویں نمبر پر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایک اور ’9 مئی‘ کی دھمکی کیوں دی؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا اور تاقیامت قائم رہے گا، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان ایٹمی قوت بنا، میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ناراضی کے نام پر ملک میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ایک بار پھر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، منگائی کم کریں گے، ملک کو ایک بار پھر معاشی قوت بنائیں گے، پوری کوشش ہے ملک جی 20 ممالک میں شامل ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض 9 مئی اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی ان سے رابطے میں تھے، رپورٹ

’میں مزاکرات کا بہت بڑا حامی ہوں، لیکن ملکی سلامتی کے ادارے ریڈ لائن ہیں، جب آپ سیکوررٹی اداروں پر وار کریں گے تو آپ اپنے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑتے، 9 مئی کے حوالے سے قانون اپنا رستہ خود منا رہا ہے، ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp