ایکسکیویٹر ڈرائیور کے لیے کورکمانڈر کوئٹہ کا انعام ، مگر کیوں؟

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں سیلاب میں پھنسے خاندان کو بچانے پر ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللہ کو کور کمانڈر کوئٹہ نے 5 لاکھ کا انعام دیا ہے جبکہ ان کے بیٹے کو بلوچستان ایجوکیشن پروگرام کے تحت اسکالر شپ بھی دی گئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایکسویٹر ڈرائیور محب اللہ کو سیلاب کے پانی میں پھنسے ایک خاندان کے 5 افراد کو بچانے پر ایک ہیرو کے طور پر سراہا گیا ہے۔

قلعہ عبداللہ کے گاؤں ارمبی کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں ایک کار سیلاب کے پانی میں پھنس گئی تھی، جس میں 5 افراد سوار تھے، خدشہ تھا کہ سیلاب کا پانی گاڑی کو بہا لے جائے گا، جس پر مقامی باشندوں نے ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللہ کو مدد کے لیے پکارا۔

محب اللہ نے پھنسے ہوئے خاندان تک پہنچنے کے لیے اپنی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے سے دریغ نہیں کیا اور اپنے ایکسکیویٹر کا استعمال کرتے ہوئے خطرناک حالات سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا اور سیلاب کے پانی میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا۔

محب کے ریسکیو آپریشن کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے، جو بحران کے وقت بے لوث اور قربانی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے، ان کی بہادری کے اعتراف میں کور کمانڈر کوئٹہ نے انہیں 5 لاکھ روپے بطورانعام سے نوازا، اس علاوہ ان کے بیٹے کو بلوچستان ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکالر شب بھی دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp