سٹی کورٹ کراچی میں پیشی کے لیے لایا گیا ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا، ملزم گٹکے کے کیس میں گرفتار تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گٹکے کے کیس میں گرفتار ملزم عدنان کو سٹی کورٹ کراچی میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا، جو ہتھکڑی کھول کر فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب ملزم فرانس کی طرف فرار ہوتے ہوئے گرفتار
ملزم کے خلاف گٹکے کا غیر قانونی کاروبار کرنے کے حوالے سے سعود آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے، جس کی بنیاد پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال جون میں سٹی کورٹ کراچی سے پولیس حراست سے ہائی پروفائل ملزم بھی فرار ہوگیا تھا، ملزم ظاہر علی گولڈ میڈلسٹ اتقا قتل کیس کا مرکزی کردار تھا۔