14 سالہ بچے سے اجتماعی بدفعلی کرنے والے 2 نوجوان گرفتار

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے نوٹس پر 14 سالہ بچے عبدالرحمان کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانیوالے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان اور علی حیدر شامل ہیں۔

ملزمان کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن پولیس ٹیم نے گرفتار کیا، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں گائے سے بدفعلی، ویڈیو منظرعام پر آنے پر لوگوں میں اشتعال

ملزمان 14 سالہ عبدالرحمان کو ورغلا کر خالی کمرے میں لے گئے اور زبردستی بدفعلی کی، ملزمان دوران بدفعلی ویڈیو بھی بناتے رہے اور کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ درندہ صفت ملزمان سنگین جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ بچے کے والد نے تھانہ شفیق آباد میں بدفعلی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا گینگ پکڑا گیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp