پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس، عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو پیروی سے روک دیا

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وکیل تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کی ہدایت پر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں وکیل سینیٹر علی ظفر کو تبدیل کردیا گیا، اب ان کی جگہ عزیر بھنڈاری کیس کی پیروی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ

واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 27 اگست کو مقرر ہے، اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 بار انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دیے جاچکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مارچ 2024 کے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی الیکشن کمیشن نے اعتراضات دائر کر رکھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp