عمران خان کا مورال بلند، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہوچکے ہیں، ذاتی معالج کا طبی معائنے کے بعد بیان

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا جیل میں مورال بلند ہے اور اب وہ قید میں رہنے کے عادی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان جیل میں رہ لے گا مگر کسی سے ڈیل نہیں کرےگا، عارف علوی

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جیل میں صحت کافی اچھی ہے، وہ تندرست اور متحرک ہیں، جبکہ کھانے پینے کی بھی کوئی تکلیف نہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے کہاکہ عمران خان کی جیل میں دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر معمول کے مطابق ہے، وہ قید میں کتابیں پڑھ رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر فیصل سلطان یا مجھے اجازت ہونی چاہیے کہ ہم ہر دو ہفتے بعد عمران خان کا جیل میں معائنہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں قید بامشقت،عمران خان جیل میں کیا ڈیوٹی سرانجام دیں گے؟

یاد رہے کہ عمران خان کے وکلا کی درخواست پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp