کراچی: روبوٹیک نمائش میں کم عمربچوں نے حیران کر دینے والی ٹیکنالوجیز متعارف کروا دیں

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں 7 سے 14 سال کے بچوں نے روبوٹیک نمائش میں حصہ لیا جہاں انہوں نے اپنے حیران کر دینے والے مختلف پراجیکٹس کا عملی طور پرمظاہرہ کر دکھیا اوران پراجیکٹس کی عملی خصوصیات بھی بتائیں۔

‎360 ڈگری پر چلنے والی گاڑی

روبوٹیک نمائش میں شریک مناہل اورعلی نے شرکا کو ایک ایسی گاڑی کا ڈیمو دیکھایا جو ہر طرف گھوم سکتی ہے، جسے پارک کرنے کے بعد یہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ ہر طرف مڑنے کی صلاحیت کے ساتھ اسے آپ بآسانی پارکنگ سے باہرنکال سکتے ہیں۔

واٹرٹینکی کا اوورفلوبند کرنے والی ڈیوائس

نمائش میں شریک ‎14برس کے عباس جعفری نے نمائش میں ایک ایسی ڈیوائس پیش کی، جو ہر گھر کی ضرورت ہے، اگرآپ چاہتے ہیں کے آپ کی واٹر ٹینکی اوور فلو ہونے کی وجہ سے پانی کا ضیاع نہ ہو تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، عباس جعفری نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جوپانی کے ٹینکی سے اوورفلو ہونے سے پہلے ہی آپ کی موٹرکو خود کارطریقے سے بند کردے گی۔ آپ موٹر چلا کر سو جائیں یا کہیں چلے جائیں، آپ کا موٹر بند کرنے کا کام ڈیوائس کر دے گی۔

انسان سے باتیں کرنے والا روبوٹ

نمائش میں حصہ لینے والے ‎11 برس کے محمد حسنین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جونہ صرف آپ سے باتیں کرے گا بلکہ آپ کے لیے کام بھی کرے گا، جیسے گھر کی لائیٹیں بجھانی ہوں، اے آئی جنریٹیٹ کوئی بھی کام ہو یا کسی بھی ڈیوائیس کو کنٹرول کرنا ہو، یہ روبوٹ آپ کا کام باآسانی کرے گا۔

3 مختلف اشیا 3 مختلف مقامات پر رکھنے والی مشین

نمائش میں حصہ لینے والے علی عمار نے ایک ایسی مشین نمائش کے لیے پیش کی ہے جواپنےسینسرزسے آپ کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق منتخب چیزکومنتخب کردہ ڈبے یا مقرر کردہ مقام تک پہنچا سکتی ہے۔

علی عمار نے ڈرائیرز پروٹیکٹڈ گلاسز بھی نمائش میں پیش کیے ہیں جو ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ کو کسی بھی حادثے سے پچانے میں مدد گارثابت ہو سکتے ہیں۔

اسمارٹ ہاؤس سسٹم

نمائش میں شریک سید کاظم نےاسمارٹ ہاؤس سسٹم پرکام کیا ہے، اس پراجیکٹ میں انہوں نے ایک گھر کی روشنی اور سیکیوریٹی کوموبائل سے جوڑدیا ہے، یہ ایک ایسا سسٹم ہے، جس کے ہوتے ہوئے آپ کو بار بار گیٹ کھولنے یا اس مقصد کے لیے کسی نوکر کو رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جونہی ہی گھر کی گھنٹی بجے گی، آپ کیمرے سے دیکھ کراندرسے ہی گیٹ یا دروازہ کھول سکتے ہیں۔

‎20 کلوگرام کا روبوٹیک بازو

نمائش میں حصہ لینے والے ایک اور کم عمر بچے جواد حیدر نے ایک ایسا روبوٹیک بازوبنایا ہے جو 20 کلو گرام وزن اٹھا سکتا ہے، یہ بازوآپ کے ہاتھ کے اشاروں پرکام کرے گا، آپ اس سے کوئی بھی وزن اٹھا کرایک جگہ سے دوسری جگہ رکھ سکتے ہیں۔

نابینہ افراد کے لیے خاص تحفہ

نمائش میں شریک حسین عباس نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو نابینہ لوگوں کے لیے ایک رہنما کے طورپرکام کرتی ہے، مثلاً اس میں لگائے کے سسٹم کے تحت جب آپ کوئی برتن بھرنا چاہیں تو یہ ڈیوائس برتن بھرنے سے پہلے ایک الارم دے گی، جس سے آپ سمجھ جائیں گے کہ اب یہ بھر چکا ہے۔

ویٹرز کا کام اب روبوٹ کریں گے

نمائش میں حصے لینے والے ریان نے بتایا کہ اس نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جوہوٹلوں میں ویٹرکا کام کرے گا، موبائل فون سے کنٹرول ہونے والے اس روبوٹ کے بارے میں ریان کا یہ دعویٰ ہے کہ اس روبوٹ سے کوئی غلطی نہیں ہوگی اور یہ اپنا کام بخوبی سرانجام دے گا۔

لیزرسیکیوریٹی سسٹم

نمائش میں حصے لینے والے حسین علی نے گھر، دفتر یا کسی اور مقام کے لیے ایک ایسا سیکیورٹی سسٹم تیار کیا ہے جس سے انتہائی کم لاگت میں سیکیورٹی کا کام لیا جائے گا، حسین علی کا دعویٰ ہے کہ اگرکوئی بھی اس سسٹم کی شعاعوں کی زد میں آئے گا توخود بخود سیکیوریٹی الارم بجنا شروع ہوجائیں گے۔

یہ سب کچھ بچوں نے خود تیار کیا

نمائش میں شریک ان بچوں کے استاد عالین نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ اس سال کی یہ نمائش بہت ہی اچھی رہی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بچوں کووہ کچھ سکھایا جوہمیں بہت آگے جا کر سیکھنے کو ملا۔ ہم نے جو مشکلات دیکھیں وہ یہ بچے نہیں دیکھیں گے اور یہ بہت جلد وہ مقام پا لیں گے جو ہم نے بہت دیربعد حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp