فیکٹ چیک: پاکستان میں اے ٹی ایمز کی ممکنہ بندش کی خبروں پر پی ٹی اے کی وضاحت

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں اے ٹی ایم سروسز کی ممکنہ بندش سے متعلق خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ میڈیا میں پھیلی ہوئی جعلی خبروں کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس عدم دستیاب یا بند نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے آئی ٹی یا مالیاتی سیکٹر بشمول اے ٹی ایم نیٹ ورکس متاثر ہونے کے ممکنہ طور پر کوئی امکانات نہیں ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق میعاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسوں کے آپریشنز معطل یا بند نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) آپریٹرز کے لائسنس کی تجدید نہ ہونے سے ملک میں موبائل، انٹرنیٹ سروسز اور اے ٹی ایمز متاثر ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp