پاکستان میں طاقتور مون سون سسٹم کی آمد، پنجاب و سندھ میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں آئندہ 4 روز تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی  ہے، کراچی میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مون سوسن سسٹم آج سندھ میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث 26 سے 29 اگست تک کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 27 سے 30 اگست تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پروویشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں بھی بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق آج (25 اگست) سے پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور  سیلاب سے 11 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ، 131 مویشی ہلاک

پنجاب میں  ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں سیلاب کا خطرہ  ہے، اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp