تصاویر کو شاعری میں ڈھالنے والا انوکھا کیمرا؟

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پوئیٹری کیمرا (Poetry Camera) نامی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو تصویروں کو شاعرانہ الفاظ میں بدل دیتی ہے۔ ژانگ اور ماتھر نے کیمرہ تیار کیا اور ٹیکنالوجی اور آرٹ میں اپنی مہارت کو یکجا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

پہلی نظر میں یہ کیمرہ کسی دوسرے ڈیجیٹل کیمرے جیسا لگتا ہے لیکن قریب سے دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ یہ کوئی عام کیمرا نہیں۔ صرف تصاویر لینے کے بجائے، یہ کیمرہ مناظر کو مدنظر رکھتا ہے۔

ابتدائی مراحل میں دونوں نے ڈیوائس کے لیے ایک سے زیادہ مصنوعی ذہانت AI ماڈلز استعمال کیے اور اب Chat GPT4 کو شاعری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمرہ تصاویر کھینچتا ہے اور پھر ڈیوائس میں الگورتھم منظر کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔

یہ منفرد ڈیوائس Raspberry Pi کمپیوٹر کا استعمال کرتا ہے جو کریڈٹ کارڈ کے سائز کا ہے جو چھوٹا لیکن طاقتور ہے۔ اس کے بعد AI ماڈل تصویر کی جانچ کرتا ہے، اس کے رنگوں اور دیگر عناصر کی شناخت کرتا ہے اور اس کے مطابق شاعری والے الفاظ تیار کرتا ہے۔ فی الحال اسے عام لوگوں کے لیے تیار نہیں کیا جا رہا ہے لیکن اس کے مختلف پہلوؤں کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

اس کے ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس اوپن سورس ہے اور صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق شاعری کی مختلف اقسام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا