پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کا شکار

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر منفی رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 110 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر مندی کی صورت حال دیکھنے میں آئی، دن کے اختتام پر مارکیٹ میں ہپنڈرڈ انڈیکس 110 پوائنٹس کمی کے بعد 39 ہزار 889 پوائنس پر ٹریڈ کرتے ہوئے بند ہوا۔ دن بھر کاروبار میں تبدیلی کی شرح 0.28 (صفر اعشاریہ دو آٹھ) فیصد رہی۔

دن بھر کاروبار کے دوران مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 40 ہزار سے زائد پوائنٹس کی بلندی دیکھی گئی اور پوائنٹس کی کم سے کم سطح 39 ہزار 860 پر رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp