پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولنس کے ذریعے عوام کی جان بچانے کی خدمت کا انقلابی سفر جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شدید زخمی سپاہی کو لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
کچے کے ڈاکوﺅں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو مزید علاج کے لیے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی سپاہی کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس، مریضہ کی میانوالی سے راولپنڈی اسپتال میں کامیاب منتقلی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گزشتہ روز رحیم یار خان میں شیخ زید اسپتال کا دورہ کیا تھا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو شدید زخمی پولیس اہلکار کے بارے میں بتایا گیا تھا جسے حالت سنبھلنے پر لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ
یاد رہے کہ 21 جولائی کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے میانوالی میں چھت سے گر کر شدید زخمی ہونے والی خاتون حلیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔ حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لیے ایئر ایمبولنس کا پہلی بار استعمال ہوا تھا۔