محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے گرین سگنل مل گیا

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے گرین سگنل مل گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس لانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی اہم شخصیت نے محمد عامر کے منیجر سے رابطہ کیا ہے اور پیغام دیا ہے کہ ’ عامر سے کہو کہ خود کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار کر لے “۔

سلیکشن کمیٹی کی اہم شخصیت نے محمد عامر کو کہاہے کہ وہ اپنی کرکٹ پر توجہ دے اور میڈیا میں کوئی بھی بیان دینے سے باز رہے ، کیونکہ یہ نیا تنازع کھڑا کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ جلد ہی محمد عامر سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کہا جائے گا اور اس وقت تک کھلاڑی خود کو تیار کرنے کے لیے بھر پور محنت کرے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نجم سیٹھی نے چیئرمین مینجمینٹ کمیٹی کا چارج سنبھالنے کے بعد یہ بیان تھا کہ محمد عامر اگر اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہیں تو ان کی سلیکشن پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب