کراچی میں ایک اور درندگی، معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، بوری بند لاش برآمد

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں صدر کے علاقے لکی اسٹار سے بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے، جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، ڈی این اے اور دیگر ٹیسٹ کے لیے تمام نمونے لے لیے گئے ہیں، جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی کے سرد خانوں میں رکھی جانیوالی لاشوں کی تعداد میں اچانک اضافہ کیوں؟

ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی عمر 9 سے 11 برس کے درمیان ہے جسے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لے لیے گئے ہیں، موت کی وجہ کیا تھی، یہ رپورٹ ملنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا بچی کے قتل پر آئی جی سندھ سے رابطہ

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کرکے بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

آئی جی کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی، جناح اسپتال میں پوسٹمارٹم سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، لیکن تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ بچوں، خواتین، بزرگوں اور کمزور طبقے کے خلاف زیادتی پر پولیس سخت اقدامات کرے، سندھ کے تمام تھانوں کوحکومت کی پالیسی سےآگاہ کیاجائے۔

گورنر سندھ کا بھی معصوم بچی کے قتل کا نوٹس

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بھی صدر میں بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: ملازم کے ہاتھوں قتل ماں اور بیٹے کی لاشیں کنویں سے برآمد

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر نے ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، زیادتی کے بعد بچی کا قتل انتہائی تشویشناک ہے، ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟