پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش سے شکست پر شاہد آفریدی پھٹ پڑے

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 10 وکٹوں سے قومی ٹیم کو شکست کے بعد پچ کی تیاری پر سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 4 فاسٹ بولرز کا انتخاب اور ایک ماہر اسپنر کو ڈراپ کرنے پر بھی سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پورے ٹیسٹ میچ میں بہترین کرکٹ کھیلی جس کا کریڈٹ ان سے چھینا نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، میچ کا فیصلہ آخری روز میں ہوا۔

قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کارکردگی دکھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کی شکست، پی سی بی چیئرمین کا اہم بیان آگیا

دوسری جانب قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شکست کے بعد کہاکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کی وجہ پچ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp