گرم مصالحے میں کالی مرچ کی جگہ چونا ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اشیائے خور و نوش میں ملاوٹ کا شرمناک کام عرصہ دراز سے جاری ہے جو صنعتی اور انفرادی سطح پر پروان چڑھ رہا ہے۔ پورے ملک کے بازار اور مارکیٹیں ملاوٹ شدہ اور جعلی اشیا سے بھری پڑی ہیں۔ دودھ، دہی، مصالحے، تیل، گھی اور گوشت سے لے کر کھانے پینے کی تیار اشیا تک شاید ہی کوئی چیز ملاوٹ شدہ نہ ہو۔

 مارکیٹوں میں ایسی مصنوعات کی بھرمار ہے جس میں ایک عام صارف کو علم ہی نہیں ہوتا کہ جو چیز وہ خرید رہا ہے وہ اصل ہے یا جعلی اور کیا اس میں ملاوٹ شدہ اجزا تو شامل نہیں ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کالی مرچ کی جگہ چونے کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا کر گرم مصالحے میں ملا دیے گئے ہیں جوبظاہر ہو بہو کالی مرچ جیسے لگ رہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل دیا گیا۔

ہشام انعام مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام ہی عوام کو کالی مرچ بیچ کر چونا کھلاتی ہے اور جب سیاستدان چونا لگاتے ہیں تو ان کو اعتراض ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود جیسے بھی ہوں لیکن ان کو حکمران عمر فاروقؓ جیسا اور نظام مدینہ کی ریاست والا درکار ہوتا ہے۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ جیسی عوام ہے ان پر ویسا ہی حکمران مسلط ہو گا۔

وقاص نیازی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم نے کیا ترقی کرنی ہے جس کا مقصد ہی صرف لوگوں کو لوٹنا اور دھوکا دینا ہے اور پھر کہتے ہیں کہ حکمران چور ہیں۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے زیادہ پاکستان کی عوام چور ہے۔

سعدی رحمان نے لکھا کہ ملاوٹ کرنے والے بے حس لوگوں کے اندر خوفِ خدا نام کی کوئی شے نہیں اور ہماری حکومت بھی ان ظالموں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی بلکہ آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی