شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ہونیوالے ایک دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، کمشنر بنوں نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن رزمک کے بازار میں بم دھماکا ہوا ہے جس سے 18 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں کیٹیگری ڈی ہسپتال رزمک منتقل کر دیا گیا ہے۔
#Breaking:
Suspected Suicide Bombing in Razmak Bazar, North Waziristan.04 Dead, 18-20 Injured; Wounded Shifted to Local Hospital pic.twitter.com/WPpCuS9HQE
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) August 26, 2024
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے ہیں، کمشنر بنوں عابد وزیر کے مطابق تمام افسر جائے وقعہ موقع پر موجود ہیں اور تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ڈی پی او شمالی وزیر ستان خان زیب نے بھی دھماکے میں 4 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے، زخمیوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ تشویشناک حالت میں زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: دہشتگردی میں غیرملکی ہتھیاروں کا استعمال اور افغان عبوری حکومت کا منفی کردار
ڈی پی او شمالی وزیر ستان کے مطابق دھماکے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، تاہم ابھی تک حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا اور کیا کوئی خاص نشانہ بھی تھا، پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔