چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جنرل عاصم منیر

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نوجوان اور طلبا جعلی خبروں کے خطرات سے بچنے کے لیے سمجھداری کا مظاہرہ کریں، جنرل عاصم منیر

یہ بات آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کی پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی کیاومنگ سے پیر کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کہی۔

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیے: پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے: وزیر اعظم

جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بھائی چارے کے ثبوت کے طور پر جاری دو طرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا۔

دورے پر آئے ہوئے مہمان نے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔

سی او ایس جنرل سید عاصم منیر نے مہمان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل لی کیاومنگ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایسی چیز کا میں نے سوچا بھی نہیں تھا‘، رونالڈو کی منگیتر جارجیا کے فٹبالر سے متعلق اہم انکشافات

’عوامی لیگ کے مجرموں کو دیکھتے ہی گرفتار کریں‘، مشیر داخلہ کی پولیس کو سخت ہدایات

آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

ٹرمپ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے اور وہاں تشدد ختم ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جینیفر لوکیٹا

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی