’ایسی چیز کا میں نے سوچا بھی نہیں تھا‘، رونالڈو کی منگیتر جارجینا کے فٹبالر سے متعلق اہم انکشافات

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کے عالمی اسٹار اور پرتگال کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کی منگیتر جارجینا روڈریگز نے اپنی منگنی سے متعلق دلچسپ تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ تقریباً 10 برس تک ساتھ رہنے کے بعد جوڑے نے اگست میں اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

31 سالہ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پر منگنی کی خبر دیتے ہوئے ایک بڑی ہیروں جڑی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی تھی، جس کی مالیت مبینہ طور پر 30 لاکھ ڈالر کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا ’ہاں میں قبول کرتی ہوں اس زندگی میں بھی اور ہر زندگی میں بھی‘۔

یہ بھی پڑھیں: جارجینا روڈریگیز کتنی امیر ہیں، رونالڈو سے علیحدگی کی صورت میں کیا کچھ ملے گا؟

جارجینا روڈریگز نے ہسپانوی جریدے ELLE Spain کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ منگنی کی انگوٹھی ان کے لیے مکمل طور پر غیر متوقع تھی۔ ان کے مطابق ’یہ نہایت خوبصورت ہے، 10 برس انتظار کے بعد کم از کم وہ مجھے یہی پیش کر سکتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ جب انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی تو انگوٹھی میرے ذہن میں آخری چیز تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنے بڑے ہیروں کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں اور فوری طور پر اس کی قدر و قیمت کا اندازہ نہ لگا سکیں۔ ان کے مطابق ’میں اتنی حیران تھی کہ میں نے انگوٹھی اپنے کمرے میں رکھ دی اور اگلے دن دھوپ میں جا کر اسے غور سے دیکھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: 25 کیرٹ کا محبت نامہ، رونالڈو نے جارجینا کو بالآخر شادی کی پیشکش کردی

اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ایک ایسا تعلق محسوس ہوا جو جسمانی کشش سے کہیں بڑھ کر تھا۔ میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ مجھے اپنا مستقبل نظر آ رہا تھا یا یہ معلوم تھا کہ دس سال بعد ہمارے پانچ بچے ہوں گے مگر میں نے ایک ناقابلِ بیان احساس ضرور محسوس کیا‘۔

جارجینا نے کہا کہ ’ایسا لگا جیسے ہماری آنکھیں ملنے سے پہلے ہی ہماری روحیں ایک دوسرے سے بات کر رہی ہوں۔ میرے اندر کسی چیز نے اس کے اندر موجود کسی چیز کو پہچان لیا اور اسی لمحے مجھے معلوم ہو گیا کہ یہ تعلق بالکل مختلف اور منفرد ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نہیں سمجھتا کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں‘، رونالڈو میسی کے دعوے پر بول پڑے

ذرائع کے مطابق رونالڈو نے منگنی کے موقع پر جارجینا روڈریگز کو قیمتی تحائف بھی دیے جن میں ایک سفید الیکٹرک پورش ٹائیکن اور معروف لگژری برانڈ Audemars Piguet کی گھڑی شامل ہے۔ ان تحائف پر مجموعی طور پر تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ خرچ کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد متوقع ہے۔ یہ ایونٹ ممکنہ طور پر رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم کے ساتھ آخری بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا 11 سالہ شہزادی شارلٹ سب سے پر اعتماد کم عمر شاہی شخصیت بنتی جا رہی ہیں؟

روسی صدر کا نیتن یاہو اور مسعود پزیکشیان کو ٹیلیفون، کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش

قومی پیغامِ امن کمیٹی کی اپیل پر ملک بھر میں یومِ پیغامِ پاکستان منایا گیا

صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کا شبِ معراج پر قوم کے نام پیغام

نیتن یاہو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست

ویڈیو

پاکستان اور بھارت کی دوبارہ جنگ، ایران خانہ جنگی میں کون سے طاقتیں ملوث؟ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے والا کون؟

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘