پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو 3 لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد جلسے میں شرکت کریں گے، اور اس کے بعد عمران خان جلد رہا ہوجائیں گے۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائی تب ممکن ہوگی جب عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔
میں خان صاحب کو بتایا کہ 2 لوگوں نے میرے خلاف بیان دیا ہے،، عمران خان یہ سن کر ہنس پڑے کہا کہ آپ نے کمال کیا ہے،، مولانا فضل الرحمن کے اونٹ کو خود سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کس کروٹ بیٹھے،، 8 ستمبر کو 3 لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے۔۔شیر افضل مروت pic.twitter.com/f3X0qKN8pI
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) August 26, 2024
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کے اندر اختلافات کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ ’میں نے عمران خان کو بتایا کہ دو لوگوں نے میرے خلاف بات کی ہے مگر میں نے جواب نہیں دیا، جس پر وہ ہنس پڑے اور کہاکہ آپ نے تو کمال کیا ہے‘۔
ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے اونٹ کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کس کروٹ بیٹھے، ان کے حوالے سے وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں تحریک نہ چلانے کے بہت سے طعنے دیے گئے، لیکن 8 ستمبر کے بعد پوری پی ٹی آئی سڑکوں پر ہوگی۔