برطانیہ فسادات: فیک نیوز میں ملوث فرحان آصف بری

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کے کیس میں گرفتار ملزم فرحان آصف کو بری کردیا۔ بری ہونے پر فرحان آصف کی عدالت میں ہی ہتھکڑی کھول دی گئی۔

سماعت کے دوران  تفتیشی افسر نے بتایا کہ مذکورہ فیک نیوز ملزم فرحان کی جانب سے شیئر کی جانے سے پہلے ہی پھیل چکی تھی۔ اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں لیکن ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مزید پڑھیں: فیک نیوز فساد: ملزم فرحان آصف کی اہلیہ اپنے شوہر کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ ملزم نے یہ خبر کس کے ساتھ شیئر کی تھی اور کب ڈیلیٹ کی گئی، جس پر ملزم فرحان آصف نے بتایا کہ ان کی جانب سے 6 گھنٹے بعد اس خبرکو ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔

کارروائی مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم فرحان آصف کی استدعا منظور کردی، اور فرحان آصف کو بری کردیا۔ تاہم، بری ہونے پر عدالت کے اندر ہی ان کی ہتھکڑی کھول دی گئی تھی۔

واضح رہے برطانیہ میں مبینہ طور پر فیک نیوز کے ذریعے فسادات پھیلانے والے فری لانسر فرحان آصف کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب مقدمہ درج کیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد ان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے پاس رکھا گیا، جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں فسادات: چینل 3 ناؤ کا گرفتار صحافی 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

تاہم، ایف آئی کی جانب سے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدم ثبوت کی بنا پر عدالت نے ملزم فرحان آصف کو آج بری کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp