سابق وزیر اعظم عمران خان کے جیل جانے کے بعد ’قیدی نمبر 804‘ کی اصطلاح تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں میں ان سے محبت کی وجہ سے عام ہے۔
اسی نمبر کی شرٹس، ٹوپیاں اور دیگر سامان بھی مارکیٹ میں موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے قیدی نمبر 804 پر نغمے بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پنجاب پولیس کی گاڑی کا نمبر 804 ہے۔ اس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔
ایک صارف نے پنجاب پولیس کی 804 نمبر پلیٹ والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز گاڑی کی نمبر پلیٹ دکھانے والے اہلکار کو نوکری سے ہی نکال دیں۔
پنجاب پولیس گاڑی کا نمبر 804 ہے لیکن ایسا نہ ہو پشپا اس اہلکار کو نوکری سے ہی نکال دے 😂 pic.twitter.com/5E3yeQC3F9
— Faisal Khan (@KaliwalYam) August 25, 2024
پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی 804 نمبر پلیٹ کی گاڑی دکھانے پر اس اہلکار کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔
یہ تو گیا نوکری سے
— Rana Tariq (@MereJanPak92) August 25, 2024
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ اس پولیس اہلکار کے خلاف فوراً کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ سرکاری عہدے پر رہ کر آپ کسی سیاسی عمل میں شامل نہیں ہو سکتے۔
اس پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کریں ، اس کو بڑی زور سے 804 آیا ہوا ہے۔ سرکاری عہدے پر رہ کر آپ کسی سیاسی عمل میں شامل نہیں ہو سکتے۔@MaryamNSharif @OfficialDPRPP @AzmaBokhariPMLN https://t.co/c583filkl0
— I am Pakistan 🇵🇰 (@zakiailyas079) August 25, 2024
محمد عامر خان نے طنزاً لکھا کہ 804 نمبر پلیٹ والی اس گاڑی کو بھی 9 مئی کے کیس میں جیل بھیج دیں۔
Is gari ko b 9 May k cast me andar dalo 😂😂😂😂 https://t.co/o4YmY2C83H
— Muhammad Amir Khan (@KhanamirKh38185) August 25, 2024
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں پولیس اہلکار کا چہرہ نہیں دکھانا چاہیے تھا کیونکہ اس سے اہلکار کی نوکری کو خطرہ ہو سکتا ہے۔