کراچی سے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری رکھی جائے، سندھ ہائیکورٹ کا حکم

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت قائمقام چیف جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، تاہم متعدد لاپتا شہریوں کے اہل خانہ اور وکلا عدالت پیش نہ ہوسکے۔

عدالتی استفسار پر  تفتیشی افسر نے بتایا کہ مبینہ طور پر لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے ملک بھر کی ایجنسیوں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں جبکہ متعدد جے آئی ٹی اجلاس اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتا افراد کے خاندانوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

قائمقام چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کراچی کے ضلع غربی کے علاقے سے لاپتا شہری محمد یوسف کی بازیابی کے لیے کیا کارروائی کی گئی، تفتیشی افسر نے بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد جے آئی ٹی اجلاس منعقد کیا گیا، درخواست گزار کا جس نمبر سے لاپتا شہری سے رابطہ ہوا وہ نمبر پولیس کو فراہم نہیں کیا جارہا۔

اس موقع پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے تفتیشی افسر کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہی آپ نے کال ڈیٹیل ریکارڈ یعنی سی ڈی آر کروایا نہ ہی کوئی اور کارروائی کی گئی، پولیس کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق داؤد احمد گلشن اقبال کے علاقے، حاشر خان بوٹ بیسن، محمد یوسف پیرآباد اور دیگر شہری کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہیں۔

مزید پڑھیں: لاپتا افراد کی واپسی سے متعلق اٹارنی جنرل کا بیان حلفی عدالتی حکم نامے کا حصہ قرار

روایتی رپورٹس پیش کرنے پر ایس ایس پی ویسٹ عارب مہر کو بھی سرزنش کرتے ہوئے عدالت نے متعلقہ جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کو اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی، شہریوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری رکھنے کا حکم  دیتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسرسے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟