اندرا گاندھی کی بائیوپک فلم ’ایمرجنسی‘ پر کنگنا رناوت کو سرقلم کرنے کی دھمکی کس نے دی؟

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ اور متنازع بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ کنگنا رناوت اپنے بے لگام بیانات کی وجہ سے کافی ٹرول ہو رہی ہیں۔ جب سے کنگنا رناوت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ بنی ہیں، تب سے وہ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں کنگنا رناوت نے سکھ برادری کو یہ کہہ کر مشتعل کردیا تھا کہ کسانوں کی تحریک میں عصمت دری کے واقعات اور لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ کنگنا یہ بیان ایسے وقت دے رہی ہیں جب ان کی فلم ایمرجنسی 6 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹریلر دیکھ کر سکھ برادری کو دکھ پہنچا ہے اور اب کنگنا کو سر قلم کرنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ویڈیو میں کنگنا رناوت کو چپل سے مارنے اور ان کا سر قلم کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ کنگنا رناوت نے پنجاب پولیس کو ٹیگ کرکے وائرل ویڈیو کو ایکس پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ نے فلم ’ایمرجنسی‘ ریلیز کی تو آپ کو سردار ماریں گے، آپ کو پہلے ہی تھپڑ مارے جا چکے ہیں.

وائرل ویڈیو میں ایک اور سکھ شخص دھمکی آمیز انداز میں کہتا ہے کہ تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور اگر ہم پر انگلیاں اٹھی ہیں،تو ہم جانتے ہیں کہ انہیں کیسے توڑا جائے، اس کے لیے ہم اپنا سر بھی کٹوالیں گے اور اگر کٹوا سکتے ہیں تو کاٹ بھی سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’ایمرجنسی‘ میں کنگنا رناوت نے آزاد بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم 1975 میں اندرا گاندھی کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی پر مبنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟