تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، چیئرمین ایف بی آر

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر)  راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر  راشد محمود لنگڑیال نے یہ بات کراچی میں تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ  تاجر دوست  اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائےگا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف و شفاف طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp