ٹیلی گرام پر مجرمانہ سرگرمیوں کے پھیلاؤ کا الزام، پاؤل دورو کو جیل بھیج دیا گیا

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دورو کو فرانسیسی پولیس نے ہفتے کی شام لی بورجٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، انہیں 90 کروڑ صارفین رکھنے والی ایپ ٹیلی گرام پر مجرمانہ سرگرمیوں کے مبینہ پھیلاؤ سمیت کئی الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تاہم پاؤل دورو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی ایف بی آئی ان کے پلیٹ فارم تک بیک ڈور سے رسائی چاہتی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی گرام کے بانی کو موساد کی خوبصورت ایجنٹ نے گرفتار کروایا؟

فرانس کے صدر پاؤل دورو کی گرفتاری کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری میں سیاست نہیں کی گئی، ان کے بارے میں فیصلہ عدالت کے ججز کریں گے۔

دوسری جانب پاؤل دورو کے خلاف کارروائی کے بعد ویڈیوز سے متعلق ایک اور بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بانی کرس پاولووسکی نے بھی فرانس چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو فرانس میں گرفتار

فرانس چھورنے کے بعد اپنے پیغام میں کرس پاؤلووسکی نے الزام لگایا کہ آزادی اظہار سے متعلق فرانس کے صدر جھوٹ بول رہے ہیں، پاؤلووسکی کے مطابق وہ فرانس میں اپنا پلیٹ فارم بند کررہے ہیں، کیوں کہ وہاں آزادی اظہار نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp