بالی ووڈ کی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے ایک مختصر وقفے کے بعد اپنے انسٹاگرام کو دوبارہ فعال کرتے ہی اپنے خلاف میڈیا پر ٹرولز کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے ردعمل میں کہا کہ یہ اور کچھ بھی نہیں بس حسد ہے۔
معروف اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کو مختصر عرصے کے لیے غیر فعال کرنے کے بعد دوبارہ فعال کرتے ہی ایک پوسٹ شیئر کی، جس پر لکھا تھا کہ ’حسد؟ آپ کی زیادہ سے زیادہ میری کم سے کم تک بھی نہیں پہنچتی‘۔
مزید پڑھیں: عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں کیا؟
خیال رہے انہوں نے کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر صارفین نے ان کو خوب ٹرول کیا تھا۔ صارفین کے تبصروں سے تنگ آکر عائشہ ٹاکیہ نے اپنا انسٹاگرام غیر فعال کردیا تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عائشہ ٹاکیہ کی تصاویر پر کئی سوشل صارفین نے ان کے اس نئے انداز پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور اداکارہ کو مبینہ طور پر سرجیکل بیوٹی کے طریقہ کار سے اپنا چہرہ خراب کرنے پر ٹرول کیا۔
View this post on Instagram
اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنا انسٹا اکاؤنٹ کچھ دنوں کے لیے غیر فعال کر دیا تھا۔ تاہم، اب دوبارہ واپسی کی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے اس سال کے شروع میں اپنی نایاب پاپرازی ویڈیو پر بھی ٹرولز کا جواب دیا تھا۔
عائشہ ٹاکیہ نے ٹرولز کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ ملک میں میری شکل پر تبصرے کرنے کے علاوہ کوئی اور اہم مسئلہ نہیں ہے۔ ’میرے اوپر تبصرہ کرنا چھوڑ دو، مجھے دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ نے اپنے چہرے کے ساتھ یہ کیا کردیا؟‘، اداکارہ عائشہ ٹاکیہ پر مداحوں کی تنقید
انہوں نے لکھا کہ میں اپنی زندگی خوشی سے گزار رہی ہوں، کبھی بھی لائم لائٹ میں نہیں رہنا چاہتی، کسی شہرت میں دلچسپی نہیں، کسی فلم میں نہیں آنا چاہتی۔ خوش رہیں اور میری پرواہ نہ کریں۔
واضح رہے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ‘وانٹڈ’ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ جو کہ اب عائشہ فرحان ہیں، کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں، اور صرف سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے درمیان رہتی ہیں۔