خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں، گورنر

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک بار پھر صوبے کے جنوبی اضلاع نو گو ایریا بن گئے ہیں، رورل ہیلتھ سینٹرز پر حملے ہوئے ہیں، صوبے میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملے، کتنی جانیں ضائع ہوئیں؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر آپریشن مسئلے کا حل نہیں تو پھر کوئی اور حل تلاش کرنا ہوگا، ماضی میں افغانستان سے عسکریت پسندوں کو خیبرپختونخوا میں آباد کیا گیا جس کے باعث صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں نے خیبرپختونخوا کے امن کو تباہ کیا، دہشتگردی روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ بھی لگائی گئی تھی لیکن دہشتگردی نے پھر سر اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی سہولت کار، اے پی سی میں اپنا موقف رکھیں گے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنائیں گے، اس حوالے سے صدر مملکت کو خط لکھوں گا کہ وہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے سیاست میں ہمیشہ رواداری کو فروغ دیا، مولانا فضل الرحمان اور صوبے کی دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو کہتا ہوں تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں، ایسا نہ ہو کہ آپ سیاسی مخالف سے آنکھ نہ ملا سکیں، پی ٹی آئی والے چمک یا فون کال کے ذریعے مفادات حاصل کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp