ایف بی آر چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کے لیے تیار

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) موجودہ ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیاں کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے، ایف بی آر نے عندیہ دیا ہے کہ اگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاجر برادری تیار ہوتو موجودہ ٹیکس اسکیم میں ترمیم کی جاسکتی ہے، جس کے مطابق چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: تاجروں کی ہڑتال، حکومت دکانداروں سے کتنا ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہے؟

ایف بی آر نے تاجر ہڑتال کے باعث ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور عندیہ دیا ہے کہ اگر تاجر برادری متفق ہوتو ٹیکس اسکیم میں تبدیلی کرکے فوری ترمیمی نوٹ جاری کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز بھی اس میں شامل ہے۔ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کے لیے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: تاجر برادری اور جماعت اسلامی کی کال پر ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی چیئرمین ایف بی آر نے تاجر تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات کی پیشکش کی تھی لیکن تاجر تنظیم کے نمائندے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کے لیے نہیں آئے تھے۔

واضح رہے تاجر تنظیموں کی جانب سے موجودہ ٹیکس اسکیم کے خلاف آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے باعث کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp