موڈیز کی درجہ بندی میں پاکستان پہلے سے بہتر پوزیشن پر آگیا

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اَپ گریڈ کردی۔ درجہ بندی کے مطابق پاکستان کا آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا گیا ہے۔

موڈیز کی ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے مقامی اور غیرملکی کرنسی قرضوں کے لیے ایشور اور سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ سی اے اے 3 سے بڑھا کر سی اے اے 2 کردی۔

مزید پڑھیں: نیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لیے فنڈنگ کے امکانات روشن بنائے گا، موڈیز

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کرتے ہوئے، آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا ہے، آؤٹ لک بہتر ہونے سے پاکستانی معیشت کا مںظرنامہ بھی مثبت ہوا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے لیے بروقت اقدامات بھی کیے ہیں۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کی لیکوڈٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے، پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ سی اے اے ٹو دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی، فچ کی پیشگوئی

موڈیز کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ کو بڑھا کر سی اے اے 2 کیا گیا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔

موڈیز کے مطابق غیرملکی ادائیگیوں کے لیے پاکستان کی صلاحتیں بہتر ہو رہی ہیں، پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے موڈیز رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں، آئی ایم ایف سے حالیہ قرض پروگرام ریٹنگ بہتر کرانے کا سبب ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے اگلے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا امکان بھی ظاہر ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل