سوشل میڈیا پر لاہور کے علاقے ریس کورس کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سب انسپکٹر وسیم نشے میں دھت ہو کر ایک نجی ہوٹل میں جاری فنکشن میں گھس آیا اور غلیظ گالیاں بکتا رہا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے ریسکیو 15 پر کال کی تو ریس کورس پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
مقامی ایس ایچ او اور سول کپڑوں میں ملبوس ایک شخص سب انسپکٹر کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے، اس دوران سب انسپکٹر کہتا رہا کہ اس کی گرل فرینڈ ہوٹل کے اندر ہے اور وہ اسے لیے بغیر نہیں جائے گا۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ محمد حمزہ علی بھٹی نے آئی جی پنجاب عثمان انور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ سب انسپکٹر بھی ذہنی مریض ہیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس اس پوسٹ کے لیے الفاظ نہیں ہیں، یہ ایک سب انسپکٹر صاحب ہیں جو انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ہیں اور ہوٹل میں شراب کے نشے میں دھت ہیں۔
عثمان انور صاحب یہ بھی ذہنی مریض ہیں ؟میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اس پوسٹ کے لیے …یہ ایک سب انسپکٹر صاحب ہیں جو انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ہیں . ہوٹل انتظامیہ سے نالاں اور شراب کے نشے میں . ایس پی سول لائنز نے نوٹس لیا.#Pakistan #HotSeatWithHamzaBhatti #PakistanArmy pic.twitter.com/mpbFEOd3Zo
— Muhammad Hamza Ali Bhatti (@Bhatties68) August 27, 2024
اکبر علی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی عام ادمی اس طرح نشے میں ہوتا تو اس کے ساتھ بھی یہی برتاؤ کرتے، ساتھ ہی انہوں نے کہا نہیں ایسا ہرگز نہ ہوتا، اس کو تھپڑ بھی لگائے جاتے، مارا جاتا اور ہتھکڑیاں لگا کے گاڑی میں ڈال کے لے جاتے۔
کیا کوئی عام ادمی اس طرح نشے میں ہوتا تو اس سے بھی یہی پرتھاؤ کرتے نہیں اس کو تھپڑ بھی لگاتے گھسے مارتے اور ہتھکڑیاں لگا کے ٹڈے مار کے گاڑی میں ڈال کے لے جاتے
— Akbar Ali (@AkbarAliEssa786) August 28, 2024
پنجاب پولیس آفیشل نے اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے علاقہ ریس کورس ڈیوس روڈ پر نشے کی حالت میں غل غپاڑہ کرنے والے تھانیدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سب انسپکڑ وسیم ضیاء کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقہ ریس کورس ڈیوس روڈ پر نشے کی حالت میں گل غپاڑہ کرنے والا تھانیدار گرفتار، ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کر کے کاروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سب انسپکڑ وسیم ضیاء کو گرفتار کر کے مقدمہ درج، محکمانہ کارروائی کا بھی… https://t.co/I6muhcqua5
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 28, 2024
کاشف نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ شاہد جٹ کے بعد وسیم جٹ سامنے آ گئے ہیں۔
شاہد جٹ کے بعد وسیم جٹ۔#بزدل_لیڈرشپ_استعفیٰ_دو https://t.co/U9V7yliGDe
— Kashif Kashi (@Kashif_Zulfiqa) August 27, 2024
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے ایک موٹرسائیکل سوار ٹریفک وارڈن کی اجازت کے بغیر آگے نکلنے کی کوشش کرتا ہے جہاں پر وارڈن چیکنگ کر رہا ہوتا ہے، اس دوران وہاں پر موجود ایک یوٹیوبر اس سے سوال کردیتا ہے جس پر وہ طیش میں آ جاتا ہے۔
یوٹیوبر کے سوال پر پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس موٹرسائیکل سوار گالیاں دینا شروع کر دیتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویڈیو میں جو شخص نظر آ رہا ہے یہ پنجاب پولیس کا اہلکار ضرور ہے مگر نفسیاتی بیماری کی وجہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے۔ اس کے بعد آئی جی کے حکم پر نفسیاتی بیماری کا شکار سپاہی کو انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کردیا گیا تھا جہاں پر اس کا علاج کیا گیا تھا۔