کنگنا رناوت ایک بار پھر بالی ووڈ پر برس پڑیں، وجہ کیا ہے؟

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگنا رناوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم امرجنسی کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر اور فلموں کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ بالی ووڈ ایک مایوس کن مقام ہے جو ان لوگوں پر پروان چڑھتی ہے جو اسے غیرسنجیدگی سے لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے زیادہ تر اسٹارز سہل پسند ہیں اور باصلاحیت اور محنتی ستاروں کی زندگی اجیرن کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اندرا گاندھی کی بائیوپک فلم ’ایمرجنسی‘ پر کنگنا رناوت کو سرقلم کرنے کی دھمکی کس نے دی؟

کنگنا رناوت نے کہا کہ صرف چند لوگوں کو ہی مجھ سے مسئلہ ہے ورنہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے الیکشن جیتا اور مجھے انڈسٹری سے جس طرح کی محبت ملتی ہے وہ میری سچائی کا ثبوت ہے لہٰذا مسئلہ میرے ساتھ نہیں بلکہ میرے ان چند نقادوں کے ساتھ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کنگنا نے کہا کہ بالی ووڈ ایک فضول اور مایوس کن جگہ ہے اور یہاں کے لوگوں کا کچھ نہیں ہونے والا، ایک تو یہ ٹیلنٹ سے جلتے ہیں اور جو بھی ان کو باصلاحیت دکھاتا ہے تو یہ اس کے پیچھے پڑجاتے ہیں اور پھر اسے ختم کردیتے ہیں یا اس کا کیریئر برباد کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ’جس انڈسٹری نے شناخت دی اسی پر تنقید؟‘، بالی ووڈ اداکاروں کو بیوقوف کہنے پر کنگنا رناوت پر تنقید

کنگنا رناوت نے فلم گینگسٹر سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا اور پھر انہوں نے وہ لمحے، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی اور ڈبل دھمال جیسی کئی فلموں میں اداکاری کی۔ اس نے کوئین کے ساتھ کیریئر میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے فلم کوئین اور تنو ویڈز منو ریٹرنز میں عمدہ اداکاری پر قومی ایوارڈز جیتنے اور اس سال کے آغازمیں انہوں نے ہماچل پردیش کی لوک سبھا سیٹ جیت کر اپنے انتخابی ڈیبیو کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: کنگنا رناوت کو ایئر پورٹ پر سی آئی ایس ایف کانسٹیبل نے تھپڑ کیوں مارا؟

فلم امرجنسی میں وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ 6 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں انوپم کھیر، ماہیما چودھری، ملند سومن، شریاس تلپڑے، وشاک نائر، اور آنجہانی ستیش کوشک بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں