لاہور: غربت سے تنگ شخص کی بیوی بچوں سمیت خود کشی کی کوشش، پولیس نے سب کو بچا لیا

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں غربت سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھا لیا۔

رپورٹس کے مطابق ایسا کرنے والے شخص نے 15 پر کال کرکے کہا کہ گھر میں راشن کا ایک دانہ نہیں اور 7 ماہ سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں چترال: قتل کے 3 واقعات کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، پولیس نے لاش کی جگہ وزن کیوں لٹکایا؟

انہوں نے بتایا کہ غربت سے تنگ آکر میں نے اپنے سمیت سب بیوی بچوں کو زہر دے دیا ہے۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے فوری ریسپانس کرتے پوری فیملی کو اسپتال منتقل کردیا اور 7 قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔

پولیس کے مطابق 15 پر کال کرنے والے عقیل نے غربت سے تنگ آکر اپنی بیوی شکیلہ، بچی کومل، بسمہ، نادیہ، 10 سالہ حسن اور 9 سالہ حسین کو زہریلی گولیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں ثانیہ زہرہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ: ’جب تک مجرمان کو سزائیں نہیں ہونگی تب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے‘

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا نے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp