وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیلاب میں پھنسے خاندان کو ریسکیو کرنے والے ایکسیویٹر ڈرائیور کو ملازمت دینے کا اعلان

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے ایک خاندان کو ریسکیو کرنے والے ایکسیویٹر ڈرائیور کو نقد انعام کے ساتھ سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سے قلعہ عبداللہ کے ایکسیویٹر ڈرائیور محب اللہ نے ملاقات کی ہے، اس دوران سرفراز بگٹی نے انہیں شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں پانی میں پھنسے خاندان کی حفاظت کے لیے ڈرائیور نے جان خطرے میں کیوں ڈالی؟

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہاکہ آپ کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ملازمت دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بہادر ایکسیویٹر آپریٹر کے آبائی علاقے میں سکول بھی تعمیر کرے گی، اور ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے محب اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں آپ کی بہادری اور جواں مردی پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، لوگ بے یارومددگار

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ کی ایک ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی تھی، جس میں 7 افراد سوار تھے، اور ایکسیویٹر ڈرائیور محب اللہ نے انہیں جان پر کھیل کر ریسکیو کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp