سوئٹزرلینڈ کی انڈر 18 فٹبال ٹیم میں ایک پاکستانی نژاد نوجوان کھلاڑی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، نوجوان کھلاڑی سجاول مہر پاکستان کے شہر سرگودھا میں 2007ء میں پیدا ہوئے تھے جو بعد ازاں سوئٹزرلینڈ منتقل ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم کے ورلڈ کپ میں پہنچنے کے امکانات پر قومی کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کا تبصرہ
فٹبال کلب زیورخ ایف سی سے کھیلنے والے 17 سالہ سجاول مہر کو فرانس میں ہونے والے انڈر 18 ٹورنامنٹ کے لیے سوئٹزرلینڈ کی انڈر 18 ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
گو کہ سجاول مہر سوئٹزرلینڈ کی انڈر 18 ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ انٹرنیشنل فٹبال میں پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم میں سلیکشن سے قبل تک سجاول کو پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: میڈ ان پاکستان فٹبال کے معیار سے انتہائی خوش ہیں، واشنگٹن ڈی سی فٹبال کلب
پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن سجاول مہر کو پاکستان بلانے اور ان کی پاکستانی قومی فٹبال ٹیم میں شمولیت کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں۔