میڈ ان پاکستان فٹبال کے معیار سے انتہائی خوش ہیں، واشنگٹن ڈی سی فٹبال کلب

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واشنگٹن میں ڈی سی فٹبال کلب کی جانب سے میڈ ان پاکستان فٹبال کی تعریف کی گئی، چیئرمین ڈی سی ساکر کلب کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں بنے فٹبال روزانہ کی بنیادوں پر بچوں کی زندگیوں میں شامل ہیں۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں تیار شدہ کھیلوں کا سامان قوموں کو جوڑتا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی ساکر کلب کے نمائندوں کی امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات ہوئی، اس دوران ڈی سی فٹبال کلب کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر گرے اینڈرولیس نے کہا کہ واشنگٹن میں ہم پاکستان میں بننے والے فٹ بال کے معیار سے انتہائی خوش ہیں۔ معیار کے ساتھ ساتھ اسکی برانڈنگ بھی قابل شناخت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ڈی سی کے کسی بھی فٹبال گراؤنڈ میں چلے جائیں وہاں آپ کو پاکستان کا بنا فٹ بال ملے گا، ان کی قیمت مناسب اور کوالٹی بہترین ہوتی ہے، یہاں تک کہ ترسیل ہمیشہ وقت پر ہوتی ہے۔

پاکستان میں بننے والی فٹ بال کی مضبوطی پر روشنی ڈالتے ہوئے اینڈرولیس نے کہا کہ یہ بال 4 سے 5 سال استعمال ہونے کے بعد بھی خراب نہیں ہوتے کیونکہ وہ بہت مضبوط ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں بچوں کے یونیفارم تک دکانوں پر واپس کیے جاتے ہیں لیکن پاکستان کے بنے فٹ بال واپس نہیں کیے جاتے کیونکہ اس سے متعلق کسی قسم کی شکایت نہیں ہوتی۔

پاکستانی فٹ بال کی خصوصیات اجاگر کرتے ہوئے زینب شوارز نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے ملک کے بنے فٹ بال روزانہ کی بنیاد پر ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ڈی سی ساکر کلب ڈی ایم وی (ڈسٹرک آف کولمبیا، ورجینیا، اور میری لینڈ ریاست) کا سب سے بڑا کلب ہے، 1977 میں قائم ہونے والے اس کلب کے تقریباً 7500 رکن ہیں۔ کلب ہر سال تقریبا 2500 فٹ بال استعمال کرتا ہے جو پاکستان میں بنتے ہیں۔

ڈی سی ساکر کلب کی انتظامیہ کا پاکستان میں تیار کردہ فٹ بالوں پر اعتماد اور تعریف  کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے اس امر کو اجاگر کیا کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے فٹ بال گیند کا 70فیصد   پاکستان میں تیار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار کردہ کھیلوں کا سامان  لوگوں کو جوڑتا ہے، وہ مصنوعات جو ہماری پہچان بن چکی ہیں وہ  انسانی صحت، صحت مند ذہن اور صحت مند معاشروں کو فروغ دے رہی ہیں۔ ہمیں اپنی برآمدات کے معیار پر فخر ہے۔ ہم اپنی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ مسابقتی بنانے پر توجہ  مرکوز کیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کیا جا سکے۔

سفیر پاکستان نے چیئرپرسن ڈی سی ساکر کلب زینب شوارز کی طرف سے 2025 میں ایمبیسی کپ کے انعقاد کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا جو 2026 فیفا ورلڈ کپ سے پہلے منعقد کرایا جائے گا۔

ان کے ہمراہ  چیئرپرسن، بورڈ آف ڈائریکٹرز، ڈی سی ساکر کلب زینب شوارز  بھی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی