پاکستان کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران زلزلے کے دوسری بار جھٹکے

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں دوسری بار زلزلہ آیا ہے جس کے جھٹکے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں  محسوس کئے گئے ہیں،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 92 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان کو ہندوکش ریجن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، بٹگرام، سوات، مردان، ملاکنڈ، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، اپردیر، ایبٹ آباد، سانگلہ ہل اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے لاہور، جھنگ، فیصل آباد، اٹک، کلورکوٹ، کندیاں اور پھالیہ کے گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر میں وادی نیلم، اٹھمقام، کیرن، اپر نیلم، کنڈل شاہی، کٹن اور جاگراں، شاردہ، کیل اور وادی گریس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان