سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نیب ریفرنس سے بری

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف نیب ریفرنس میں اہم پیش رفت کے بعد نیب عدالت نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر 9 ملزمان کو بری کردیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیب کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ

نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے دیبا اختر اورنگزیب سمیت 9 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا جبکہ ریفرنس واپس لینے کی درخواست بھی منظور کرلی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر 9 ملزمانکیخلاف ریفرنس بند کرنے کی درخواست 12 اگست کو احتساب عدالت لاہور میں دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی  نیب ریفرنس میں نامزد ملزمان کیخلاف کیس کا جائزہ لیا ہے، ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:منتخب قومی نمائندوں کیخلاف نیب انکوائری کے نئے ایس او پیز کیا ہوں گے؟

قومی احتساب بیورو  لاہور نے احتساب عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی ریفرنس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر خان راس، دیبا اختر اور ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر یونیورسٹی میں مبینہ بد عنوانیوں کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں: نیب: میگا کرپشن کے 179 مقدمات میں سے نصف بند یا ختم، کون کون فیضیاب ہوا؟

اکتوبر 2018 میں پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس دائر ہونے کے بعد عدالت میں سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت دیگر نامزد اساتذہ کو ہتھکڑی لگا کر احتساب عدالت میں پیش کرنے پر کافی ہنگامے کے بعد اس واقعہ پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس بھی لیا تھا۔

اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ ہتھکڑی مجاہد کامران اور دیگر پروفیسرز کی موت ہے اور وہ استاد کی بےحرمتی برداشت نہیں کریں گے، نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل سلیم شہزاد نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگر پروفیسرز کو ہتھکڑی لگا کر احتساب عدالت میں پیش کرنے پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل