ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی لین دین کے خلاف واضح پالیسی اپنائی جائے، ایف آئی اے
ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے بیرون ملک جانے والے مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت علیان زمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا۔ جہاں سے اس سے ایجنٹ کی ملی بھگت سے یو کے جانا کی کوشش کرنا تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا تعلق اٹک سے ہے۔ ملزم نے اٹک کے رہائشی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ادا کرنا تھے۔ ملزم ایجنٹ کو ابتک 4 لاکھ روپے ادا کر چکا تھا۔مذکورہ رقم کیش اور مائیکرو فنانس اکاونٹس کے ذریعے بھیجی گئی۔
ملزم کے قبضے سے کمپوڈیا کا ویزا بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے موبائل سے 47 سے زائد سائپرس کے ویزے بھی برآمد کر لیے گئے۔ مذکورہ ویزے پاکستانی اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے نام پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں فسادات: چینل 3 ناؤ کا گرفتار صحافی 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
ملزم برآمد ہونے والے ویزوں کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو مزید کاروائی کے لئے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا۔