شاہ رخ خان نے کس فلم کے بعد اپنا پہلا گھر خریدا تھا؟

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے چند اداکار جتنے خود مقبول ہیں اتنے ہی ان کے بنگلے بھی ہیں۔ خاص طور پر بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا محل جیسا گھر ’منت‘ بالی ووڈ میں سب سے  زیادہ مشہور ہے، ہر کوئی اس گھر کی دلکشی کی تعریف کرتے نہیں تھکتا۔

اکثر بالی وڈ اسٹارز سے سوال کیا جائے کہ وہ شاہ رخ خان کی کونسی چیز ان سے لینا چاہیں گے تو عام طور پر اس کا جواب ’منت‘ ہی سننے کو ملتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شارخ کے ’منت‘ بنگلے کی کہانی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شارخ خان کے پاس سگریٹ خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے، منوج باجپائی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مکیش کھنہ نےحال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل ’بھیشم انٹرنیشنل‘ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ کنگ خان نے اپنا پہلا گھر ’منت‘ کس طرح خریدا تھا۔

اداکارہ مکیش کھنہ نے مداحوں کو بتایا کہ جب شاہ رخ خان نے ’منت‘ خریدنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے اپنی فلم ’گڈو‘ کے پروڈیوسر پریم لالوانی سے درخواست کی کہ وہ فلم کی  پیشگی رقم ادا کریں کیونکہ وہ گھر خریدنا چاہتے ہیں۔

اداکار مکیش کھنہ کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی درخواست پر فلم ’گڈو‘ کے پروڈیوسر نے انہیں پورا معاوضہ ادا کیا، اپنی فلم ‘گڈو‘ کی ایڈوانس رقم سے کنگ خان نے 34 سے 35 لاکھ روپے میں ’منت‘ کو خریدا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سب سے مہنگا گھر کس کا؟ قیمت کتنی اور خاص بات کیا ہے؟

مکیش کھنہ کا کہنا تھا کہ ‘شاہ رخ خان کی جانب سے منت کو خریدنے کا پورا کریڈٹ فلم کے پروڈیوسر پریم لالوانی کو جاتا ہے جنہوں نے رقم کی بروقت ادائیگی کرکے اس خواب کو حقیقت میں بدلا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp