پی آئی اے نے دوران پرواز تصویر اور ویڈیو بنانے پر پابندی کیوں عائد کی؟

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنی پروازوں پر موبائل فون سمیت کسی بھی کیمرے سے تصویریں کھینچنے اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے پابندی کے اس فیصلے پر عملدرآمد بھی شروع کردیا گیا ہے، تاہم اس ضمن میں ابھی اتنی سختی نہیں برتی جارہی ہے، پی آئی اے ترجمان کے مطابق یہ پابندی یہ پالیسی پاکستان کے ہوا بازی کے ضوابط کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے عمرہ پر جانے والوں کو خوشخبری سنا دی

جہاز پر مسافروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوصلہ شکنی کے ضمن میں پی آئی اے نے مسافروں کو پابندی کی یاد دہانی کے باقاعدہ اعلانات جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ایئر لائن کے مطابق پرواز کے دوران ساتھی مسافروں، کسی واقعہ اور کوئی ایسی ویڈیو یا تصاویر جو ہراسانی اور غیر اخلاقی حدود کے زمرے میں آتی ہو اس عمل کو کیمرے میں محفوظ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:حکومتی اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی، پی آئی اے کی نجکاری ہوکر رہے گی، مصدق ملک

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن کے ذرائع کے مطابق یہ پابندی مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز، فوٹوگرافی اور کسی بھی ہنگامی واقعات کو روکنے کے لیے عائد کی جارہی ہے، جس کے تحت بین الاقوامی پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے مراحل کی فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد ہوگی۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت کی کہ مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز یا فوٹو گرافی سے پیدا ہونے والے کسی بھی ہنگامی واقعات کو روکنے کے لیے مذکورہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی