جسٹس مظاہر نقوی پر لگے الزامات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلائیں ، فائز عیسیٰ اور طارق مسعود کا خط

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ارکان کو خط لکھ دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سینیئر ججوں کی جانب سے خط چیف جسٹس پاکستان جو سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ بھی ہیں ان کو،جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس امیر محمد بھٹی کو تحریر کیا گیا ہے۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلا کر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف الزامات کا جائزہ لیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس بلا کر الزامات غلط ہونے کی صورت میں جج کی عزت بحال کی جائے اور درست ہونے پر آئین کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

دونوں ججز نے کہا کہ الزامات کی تحقیقات نہ کرنے سے عدلیہ کی عزت پر حرف آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کیے گئے ہیں اور آج بلوچستان بار کونسل نے بھی شکایت درج کرا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp