خیبرپختونخوا کابینہ نے کون سے اہم فیصلے کیے ہیں؟

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس کی استعداد بڑھانے سمیت صوبے میں دہشتگردی کے مقدمات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، اجلاس میں پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے ضلع ٹانک اور لکی مروت کے لیے 791 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ نے جاتے جاتے اہم فیصلے کر دیے

اجلاس میں دہشتگردی کے کیسز کی مؤثر پیروی کے لیے خیبرپختونخوا کی کاؤنٹر ٹررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں پراسیکیوٹر کی 16 آسامیوں کی منظوری بھی دی گئی۔

صابئی کابینہ نے پولیس کے لے 10 مزید بکتر بند گاڑیاں دینے کی منظوری بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp