انسانی بالوں اور آنکھوں سے بنائی گئی ڈراؤنی گڑیا

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناٹنگھم کا میوزیم بہت سے خوفناک، پریشان کن اور پرکشش مقامات کا گھر ہے۔ اس میوزیم میں سنہ 1930 کی ایک گڑیا بھی موجود ہے جو مبینہ طور پر ایک مردہ شخص کی آنکھوں اور بالوں کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میری ویسن جنہوں نے سنہ 2018 میں اپنے شوہر کے ساتھ ہانٹڈ میوزیم آف ناٹنگھم کی بنیاد رکھی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں قدیم چیزوں کے ماہر چارلی راس سے ملاقات کی اور انہیں چند انتہائی پریشان کن چیزیں بھی دکھائیں۔

ان میں ایک عجیب و غریب گڑیا بھی تھی جو سنہ 1930 کی دہائی میں بنائی گئی تھی۔ گڑیا دیکھنے کے بعد جارج کے چہرے پر خوف کے آثار نمایاٰں تھے۔

میری ویسن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے ایک شخص ان سے ملنے آیا اور کچھ غیر معمولی چیزیں ان کے حوالے کر گیا جس میں ایک یہ گڑیا بھی تھی۔

میری ویسن نے اس بارے میں مزید بتایا کہ پرانے وقتوں میں لوگ اپنے پیاروں کی یاد میں ایسا کیا کرتے تھے ممکن ہے کہ یہ گڑیا بھی اسی وجہ سے بنائی گئی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp