گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچھ ماہ کے لیے سیاست کو منجمند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سیاستدان مل کر ملک کو آگے لے جانے کے لیے کوئی فیصلہ کریں، شہباز شریف باوجود کوشش کے بھی کوئی رزلٹ نہیں لا پا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تمام ادارے مہنگائی مافیا کے خلاف سخت اقدامات کریں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
جمعرات کو ایک تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف معاشی بحران ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ’سیاست‘ اس بحران کو ختم نہیں ہونے دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرا بس چلے تو میں یہی تجویز دوں گا کہ کچھ ماہ کے لیے سیاست کو منجمند یا اس پر پابندی لگا دی جانی چاہیے، کیوں کہ اس وقت ہم جس معاشی اور معاشرتی بحران سے گزر رہے ہیں، جس میں بلوچستان کا حالیہ واقعہ آپ سب کے سامنے ہے، میرا یہ ماننا ہے کہ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں:جماعت اسلامی کا رویہ افسوسناک، ہم بھی اپنے سیکٹر کے لوگوں کو بلا سکتے تھے: کامران ٹیسوری
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم آج جس معاشی بحران سے گزر رہے ہیں اس میں بھی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمیں ایک ایسا بورڈ اور نظام تشکیل دینا چاہیے جہاں ایک ہی میز پر تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتیں بیٹھیں اور یہ فیصلہ کریں کہ ہم نے پاکستان کو آئندہ کیسے چلانا ہے۔
دریں اثنا کامران ٹیسوری نے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبوں کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی خوشحالی اور ترقی میں وفاقی حکومت کا کردار قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں کامران ٹیسوری کو ہٹا کر بشیر میمن کو گورنر سندھ لگانے کی خبریں درست نہیں، اسحاق ڈار
انہوں نے صنعتی علاقوں کی ترقی میں وفاقی حکومت کی کاؤشوں کو بھی سراہا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ جدید ترقیاتی منصوبے وفاقی فنڈنگ سے جاری ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر پنجاب کے اقدام کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔