سندھ میں سمندری طوفان، شدید بارشوں کی پیشگوئی، اسکول بند

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل امرجنسی آپریشن سینٹرکی جانب سے سندھ میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کل سندھ کے کون کون سے علاقوں میں اسکول بند رہیں گے؟

این ڈی ایم اے نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفان اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی  طرف سے پاکستان میں داخل ہونے والےسسٹم  کے زیر اثرطوفانی بارشوں کاامکان ہے۔

تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو اللہ یار، میرپور خاص،سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد ، عمرکوٹ اور مٹیاری میں طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

طوفان کے نتیجے میں شہروں میں سیلابی صورتحال  کا خدشہ ہے جبکہ موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان کے ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال کاامکان ہے۔

مزید پڑھیے: بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان کے باعث ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی سےتقریباً 277  کلومیٹرجنوب مشرق میں طاقت وارسسٹم برقرارہے اور امکان ہے کہ سسٹم مغرب اورجنوب مغرب کی طرف بڑھنے سے طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔

اسکولوں میں تعطیل

بارشوں کے باعث کراچی میں جمعے تمام سرکاری اور نجی اسکول کل بند رہیں گے۔

اس حوالے سے کمشنر کراچی نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حیدرآباد ضلع  میں جہاں جمعرات کو تمام  تعلیمی ادارے بند تھے وہاں جمعے کو تعطیل جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لینڈ سلائیڈنگ، فلڈنگ کے بڑھتے خدشات: مظفرآباد میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

علاوہ ازیں دیگر اضلاع سانگھڑ، نواب شاہ، جامشورو، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں پہلے ہی تعلیمی ادارے جمعرات اور جمعے کو بند رکھنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کے باعث سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے جمعے کو بند رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ