عمران خان کے حالیہ طبی معائنے کے بعد موصولہ اطلاعات کے برعکس مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم کان کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مورال بلند، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہوچکے ہیں، ذاتی معالج کا طبی معائنے کے بعد بیان
جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور مشق کے لیے ڈمبیلز بھی درکار ہیں، ان کی اپنے بیٹوں سے بات چیت بھی نہیں کروائی جا رہی۔
Imran Khan's ear infection has worsened to tinnitus, despite his doctor's examination. Yet, the cowardly leadership ignores his deteriorating health and deplorable jail conditions.
Are they intentionally destroying his health or just too spineless to care?
Cruelty or cowardice?
— Imann (@imanfatemaa) August 28, 2024
خیبر پختونخوا میں پارٹی اختلافات پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ساتھ بٹھاکر اختلافات ختم کروانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیے جانے پر کارکنوں نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: عمران خان جیل میں رہ لے گا مگر کسی سے ڈیل نہیں کرےگا، عارف علوی
واضح رہے کہ حال ہی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے طبی ماہرین نے معائنہ کرنے کے بعد ان کی صحت کو اچھا قرار دیا تھا۔